اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سویڈن کے سابق وزیر خارجه کارل بلڈٹ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں لکھا ہے که سعودی عرب کے ایران کے تعلقات ختم کرنے کے فیصلے سے خطے میں کشیدگیوں میں اضافه هوجائے گا.
انهوں نے کها که اب سعودی عرب خلیج فارس میں بسنے والی دیگر ریاستوں کو بھی ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کم کرنے پر مجبور کرے گا.
یاد رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجه عادل الجبیر نے ایرانی دارالحکومت تهران میں سعودی سفارتخانے کے سامنے مظاهروں کے بعد ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے هوئے کها که تمام ایرانی سفارت کار اگلے 48 گهنٹوں میں سعودی عرب سے نکل جائیں.
کارل بلڈٹ نے مغربی حکومتوں کے رویّے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام باتوں کے باوجود مغرب انتہائی نرم لہجے میں ہی سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر تنقید کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲